27 دسمبر 2014 - 13:07
شمالی وزیرستان دو اہم طالبان کمانڈروں سمیت 39دہشتگرد ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پر پاک فوج کی فضائی کارروائی میں دو اہم طالبان دہشت گرد کمانڈروں سمیت 39دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل پر پاک فوج کی فضائی کارروائی میں دو اہم طالبان دہشت گرد کمانڈروں سمیت 39دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آرکے مطابق جیٹ طیاروں کی کارروائی میں دو اہم طالبان کمانڈوں سمیت 39 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ کیا گیا ہے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق دتہ خیل کی کارروائی دہشتگردوں کے گولہ بارود کا اتنا بڑا ذخیرہ تباہ ہوا ہے کہ اس کی آواز جیٹ طیاروں میں بھی سنی گئی۔ پاکستانی فوج پشاور میں طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں 132 بے گناہ بچوں کے قتل عام کے بعد طالبان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر وقتا فوقتا بمباری کررہی ہے۔

.......

/169